ہندستان نے برطانیہ کے ویسٹ منسٹر میں آج دہشت گردانہ واقعہ کی سخت مذمت
کرتے ہوئے اس حملے مارے جانے والے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا
اظہار کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کسی
بھی جمہوری اور مہذب معاشرہ میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔